اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، جاپان نے غزہ کے شہریوں کیلئے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے تباہ حال غزہ کے شہریوں کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی۔ جاپانی وزیر خارجہ یوکوکامیکاوا نے اپنے حالیہ بیان میں غزہ کیلئے 10ملین ڈالر امداد کی یقین دہانی کرادی۔ 

سلامتی کونسل کا اجلاس، غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے روسی قرارداد ناکام ہوگئی

جاپانی وزیر خارجہ یوکوکامیکاوا نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ صورتحال جلد از جلد پر امن ہوجائے۔

خیال رہے کہ غزہ میں خوراک، ادویات اور پانی کی شدید قلت ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ میں محصور مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے راستے روکنے کا اعلان کررکھا ہے۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جہاں اسرائیل کے حملوں سے تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے بھی سیکڑوں فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔

دبے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Related Posts