جماعت اسلامی سابق ٹک ٹاکر خاتون کو ٹکٹ دے کر مشکل میں پڑ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس بار ان کا چرچا کسی اور وجہ سے ہے۔

مذہبی نظریات پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعت جماعت اسلامی نے شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ نمبر 3 یوسی ریٹا پلاٹ سے زردانہ شاہ نامی خاتون کو امیدوار کھڑا کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر بولڈ کردار سے مشہور ہیں۔ جب سے انٹرنیٹ پر حافظ نعیم کی جانب سے انہیں ٹکٹ دینے کی خبر پھیلی ہے، ان کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں اور لوگوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر جماعت اسلامی کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔

 زردانہ شاہ کی ویڈیوز میں وہ اداکاری کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔

سوشل ٹرولرز نے زردانہ شاہ کو جماعت اسلامی کا بہترین انٹرٹینر قرار دیا ہے اور انٹرنیٹ میم فیسٹ سے بھر گیا ہے۔

دریں اثناء زردانہ شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ان کی ویڈیوز پرانی ہیں اور انہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے، ان کا تعلق شیعہ خاندان سے ہے اور جماعت اسلامی میں شامل ہونے کے بعد وہ صرف عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

Related Posts