بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، جام کمال نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جام کمال
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر صنعت و تجارت جام کمال نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں۔موجودہ بجٹ میں بھی ایسے کئی منصوبے ہیں جن کا تعلق سیاست دانوں سے نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جام کمال نے کہا کہ فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی مالک نہیں ہوتا، ان گمنام اسکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔زیادہ تر اس قسم کے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں۔

جام کمال نے کہا کہ گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ ان تک کسی کی رسائی نہ ہو۔ سینیٹرز کے علاوہ ایسے لوگ بھی منصوبے ڈلوا لیتے ہیں جو الیکشن میں شکست کھا چکے ہیں، ہم جی پی ایس میپنگ لازمی قرار دے رہے ہیں تاکہ پتہ چلے منصوبہ ہے کہاں؟ دوسرا یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ پتا ہو منصوبہ کس کا ہے۔

Related Posts