کراچی: پاکستان میں اسٹیج اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نرگس نے ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو پاکستان برانڈز میں ماڈلنگ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترک ڈرامہ سیریل اطغرل غازی پاکستان میں ایک سپر ہٹ جارہا ہے اور اس کے اداکاروں کو ملک کے کونے کونے میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس کے بعد بہت سی پاکستانی مشہور شخصیات اس ڈرامہ پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ انتہائی مضحکہ خیز وجوہات وجوہات بیان کررہے ہیں۔
پاکستان میں نازیبا رقص سے شہرت پانے والی اسٹیج اداکارہ نرگس نے ترک اداکارہ ایسرا بلجیک کو پاکستانی برانڈز کی ماڈلنگ کرنے پرکہا ہے کہ ترک یا غیر ملکی ستاروں کو مقامی قابلیت کے مقابلے میں زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہئے اور انہوں نے ان برانڈوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جنہوں نے ایسرا بلجیک کو کاسٹ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان کی تمام پاکستانیوں کو انوکھے انداز میں عید کی مبارکباد
نرگس کاکہنا ہے کہ ایسرا بلجیک کے مقابلے میں میں زیادہ بہتر کام کرسکتی ہوں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے نرگس کی جانب سے ترک اداکارہ ایسرا بلجیک پر تنقید کے بعد نرگس کو بھرپور جواب دیا ہے۔
Nargis, who is actually a face of Pakistan’s low-class, third-grade theater shows and later as a C-grade film actress, criticized popular Turkish star @esbilgic . According to her: “Herself has ‘more to offer’ than #EsraBilgic” pic.twitter.com/7WCJfp927d
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) July 31, 2020