اتنی کم تنخواہ میں جیون گزارنا مشکل؛ کنگنا رناوت نے سیاست کے سچ کا پردہ فاش کر دیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا اب سیاست کے میدان میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ 2024 میں ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والی کنگنا اب سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار ان کی اداکاری نہیں بلکہ سیاست اور تنخواہ سے متعلق ایک چونکا دینے والا بیان وجہ بنا ہے۔

بھارتی جریدے ٹائمز ناؤ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کنگنا نے سیاست کو ایک مہنگا شوق قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایماندار رکن پارلیمنٹ کے لیے یہ کوئی پیشہ نہیں ہو سکتا۔ کنگنا نے انکشاف کیا کہ ایک ایم پی کی تنخواہ، جو کہ تقریباً 1.24 لاکھ روپے ماہانہ ہے، اخراجات کے بعد صرف 50 سے 60 ہزار روپے تک محدود ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے کُک، ڈرائیور اور دیگر اخراجات کے بعد بس اتنا ہی بچتا ہے۔ یہ تنخواہ ایک رکن پارلیمنٹ کے لیے کافی نہیں۔

کنگنا نے بتایا کہ اپنے حلقہ انتخاب میں سفر اور عملے کے ساتھ کام کرنے کے اخراجات لاکھوں میں ہوتے ہیں۔ جب آپ کو 300-400 کلومیٹر دور جانا ہو تو خرچ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ سیاست ایک مہنگا شوق ہے، اور اس کے لیے آپ کو کوئی اور نوکری یا کاروبار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مشہور شاعر و فلم نویس جاوید اختر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھتے تھے جب وہ راجیہ سبھا کے رکن تھے۔

کنگنا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ سیاست کو انجوائے نہیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے پاس ٹوٹی نالیاں اور سڑکوں کی شکایتیں لے کر آتے ہیں، جو ان کے لیے ایک نیا اور مشکل تجربہ ہے کیونکہ سوشل ورک ان کا پس منظر نہیں ہے۔ ان کے اس بیان نے سب کو حیرت میں ڈال دیا کہ کیا واقعی کنگنا سیاست کے میدان میں اپنی جگہ بنا پائیں گی؟

بالی وڈ میں کنگنا کی آخری فلم ایمرجنسی تھی جو ناظرین کلئیے ایک اہم پیشکش تھی۔ اب وہ املی اور بھارت بھاگیہ ودھاتا جیسے دلچسپ پراجیکٹس کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

کنگنا رناوت کی یہ کھلی باتیں ان کی ایمانداری کو ظاہر کرتی ہیں، لیکن یہ سوال باقی ہے کہ کیا وہ سیاست کے اس کھٹن میدان میں اپنی شناخت بنا پائیں گی یا بالی وڈ کی چمکتی دنیا ہی ان کا اصل گھر ہے؟

Related Posts