انگلینڈ کا فائنل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اٹلی دوسری بار یورو کپ کا چیمپین بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ کا فائنل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اٹلی دوسری بار یورو کپ کا چیمپین بن گیا
انگلینڈ کا فائنل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اٹلی دوسری بار یورو کپ کا چیمپین بن گیا

یورو کپ کا فائنل جیتنے کا انگلینڈ کا خواب پورا نہ ہوسکا، اٹلی نے انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار یورو کپ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اٹلی دوسری بار یورو کپ کا چیمپین بن گیا۔ اٹلی نے انگلینڈ کو پینلٹی ککس پر 3، 2 سے شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے فٹبال کے سنسنی خیز فائنل میچ میں اٹلی نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔ اٹلی کی تاریخی جیت پر روم میں جشن کا سماں ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن اور شاہی خاندان سمیت ہر برطانوی شہری انگلینڈ کی ہار پر افسردہ ہے۔ میچ دیکھنے کیلئے شاہی جوڑہ خصوصی طور پر اسٹیڈیم پہنچا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے بیٹے کے ہمراہ فائنل کا سنسنی خیز میچ دیکھا۔ انگلش کھلاڑی لوک شا کے گول پر شاہی جوڑے نے مسرت کا اظہار بھی کیا۔ 

میچ سے قبل سیکڑوں شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔فائنل میچ کے دوران انگلینڈ کے لوک شا نے دوسرے ہی منٹ میں اٹلی کے خلاف گول کرکے تاریخ رقم کردی۔  

مقررہ وقت تک فائنل میچ 1، 1 گول سے برابر رہا۔ ایکسٹرا وقت دیا گیا تاہم اس میں بھی اٹلی اور انگلینڈ گول نہ کرسکے۔ میچ کا حتمی فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔اٹلی نے یورو کپ جیت لیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹائن نے میزبان برازیل کو 0-1 سے شکست دیکرکوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں گزشتہ روز فتح سے ارجنٹائن کا کسی بڑی ٹرافی جیتنے کا انتظار 28 سال بعد ختم ہوا اور برازیل کا اپنے ملک میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ڈھائی ہزار سے زائد دنوں بعد ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن نے 28 سال بعد کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

Related Posts