نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور اسی لئے دونوں کے مابین تعلقات کو خراب ہونے دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اورامریکہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کومزید خراب ہونے دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں باہمی تعلقات جس طرح کے رہے ہیں وہ نہ پاکستانی اورنہ ہی امریکی عوام کے مفاد میں ہیں، مجھے یقین ہے کہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان مختلف امور پراتفاق زیادہ ہے اوراختلاف کم ہے۔
3 ہفتوں کے بعد مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ