افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

کراچی:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے،کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائیگا۔

پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں،چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماسنیٹرفیصل واوڈاکی رہائش گاہ پران والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے، امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا۔

کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیامیں بہتر پیغام جائیگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کا کردار بہت اہم ہونے جارہا ہے۔

دنیاجانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج چالیس سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 مہینے مذاکرات ہوئے، جس کی صورت میں امریکا 31اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکاؤنٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے اور کب کرنے کا فیصلہ کرنا ہے، دنیا کے چلنے اور انداز اختیار کرنے کا فیصلہ بھی عمران خان کا ہی ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پنج شیر کے حوالے سے کیے جانے والے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں،طالبان جانے اور افغانستان جانے۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دو خواتین سمیت تین لوگوں کو طورخم کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی، جن میں سے دو خواتین واپس آچکی جبکہ ایک ایمبولینس جالندھر میں خراب ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

سرحد سے علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور عمران خان کی حکومت مزید ترقی کرے گی، چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے کل اہم باتیں کروں گا۔

Related Posts