ضروری نہیں کہ پاکستان ہر معاملے پر امریکا سے متفق ہو، نگراں وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ضروری نہیں پاکستان امریکا سے ہر معاملے پر متفق ہو، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتہا پسند بھارتی ٹیچر نے مسلمان بچے کو پوری کلاس سے تھپڑ لگوادیے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک امریکی ترقی سے سیکھ سکتے ہیں، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو اور ایساف فورسز خطے میں 10سال تک قیام پذیر رہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے پڑوس میں بڑی بڑی طاقتیں موجود رہیں، امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا بڑاتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ریاست اور عوام میں سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جس کے تحت حقوق کا تحفظ ہو، امریکی معاشرہ ایک متنوع حیثیت کا حامل ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ملکرپاکستان نے طویل جنگ لڑی ہے، دونوں ممالک نے مل کر عالمی امن کے لئے کردار ادا کیا۔

Related Posts