ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے، فواد خان

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے، فواد خان
ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے، فواد خان

پاکستان کے مشہور ومعروف اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے۔

فواد خان کو ڈراموں میں اداکاری کیے کافی عرصہ گزرچکا ہے لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ڈراموں میں واپسی کے حوالے سے بات کی ہے۔

ڈراموں میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ یہ بہت مشکل ہے کیونکہ میری اچھی خاصی عمر ہوچکی ہے اور ڈراموں کی کہانیاں کم عمر نوجوانوں پر مبنی ہوتی ہیں، اس لیے ڈراموں میں واپسی بہت زیادہ مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس کی نئی سیریز ’گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

کام کے محاذ پر فواد کی نئی فلم مولاجٹ 14 اکتوبر کو سینیما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے، جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک اور مرزا گوہر رشید نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

Related Posts