الیکشن کمیشن میں استحکامِ پاکستان پارٹی رجسٹرڈ، رہنماؤں کا اظہارِ مسرت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: جہانگیر خان ترین کی استحکامِ پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باضابطہ طور پر سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس پر پارٹی کے سیاسی قائدین نے مسرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے آئی پی پی رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ پارٹی کی رجسٹریشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعات 208، 209  (3) اور الیکشن رولز 2017 کے ضابطہ نمبر 158(2) کے تحت ہوئی۔

محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا

نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 172 تک جا پہنچی۔ حال ہی میں مزید 3 نئی جماعتوں کی رجسٹریشن ہوئی جن میں تحریکِ احساس پاکستان، کسان لیبر پارٹی اور کادمینِ سندھ شامل ہیں۔ آئی پی پی (استحکامِ پاکستان پارٹی) کے بانی جہانگیر ترین ہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیر خان ترین کو عمران خان کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا جبکہ سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی موجودہ گھٹن زدہ سیاسی ماحول میں کسی تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی کا اندراج خوش آئند ہے۔

اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ ریجن کا صدر مقرر کر دیا گیا۔ رواں برس  8 جون کو جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے نام سے نئی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

 

Related Posts