اسلام آباد: اسرائیلی بیان کیخلاف پاکستان نے بھی جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں پاکستان کے چوتھے عالمی جائزہ پراپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔
اپنے رد عمل میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی عالمی جائزہ رپورٹ کو متفقہ منظور کیا، کئی ممالک، سول سوسائٹی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پاکستان کی پیشرفت کو سراہا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسرائیلی بیان اجلاس کے مثبت لہجے، ریاستوں کی بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے،اسرائیل کا بیان سیاسی شعبدہ بازی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا اسٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر جمع کرانے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، تحفظ انسانی حقوق کے لیے اسرائیلی مشورے کے بغیر بہت کچھ کر سکتا ہے،اسرائیل، فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ رکھتا ہے۔