ایک فلم کے ایک ارب 60روپے وصول کرکے اداکارہ نے سب کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک فلم کیلئے اسرائیلی اداکارہ کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی
ایک فلم کیلئے اسرائیلی اداکارہ کو ایک ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی

نیو یارک: ہالی ووڈکی سائنس فکشن فلم’ونڈر وومن1984‘کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، تاہم اس فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کو اس کی اداکارہ کی ایک خبر نے حیران کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ونڈر وومن 1984 کی ہیروئن اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو فلم پروڈکشن کمپنی نے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ ادا کیا ہے۔جو ایک خطیر رقم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ وارنر برادرز اپنی فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو سینما تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے گال گدوت اور پیٹی جینکنس کے ساتھ اسی طرح کا معاہدہ بھی کر رکھا تھا۔

تاہم کورونا کی وبا کے باعث اچانک فلم کو آن لائن ریلیز کیاجا رہا ہے جس وجہ سے پروڈکشن کمپنی، ہدایت کارہ و اداکارہ گال گدوت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہوا اور یہ مذاکرات کئی ہفتوں تک چلتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق گال گدوت اور پیٹی جینکنس کی معاملات دیکھنے والی کمپنیوں اور وارنر برادرز کے درمیان کئی ہفتوں تک پیسوں کی لین دین پر مذاکرات چلتے رہے جو بالآخر بھاری معاوضے کی ادائیگی پر ختم ہوئے۔

رپورٹ میں مذاکرات میں شامل دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وارنر برادرز گال گدوت اور پیٹی جینکنس کو فی کس ایک کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔

گال گدوت کی فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو ابتدائی طور پر رواں ماہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا جو کہ وارنر برادرز کی ہی ملکیت ہے۔

Related Posts