اسرائیل نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ تسلیم کرلیا؟ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ ہیدونستان ٹائمز)

اسرائیلی فوج نے حال ہی میں ایک نقشہ جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا جبکہ بھارت کی شمالی ریاستیں نیپال میں شامل کی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ اس نقشے نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا، خاص طور پر بھارت میں جہاں صارفین نے اس اقدام کو بھارت کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان، لیفٹیننٹ کرنل نداؤ شوشانی نے اس نقشے کو شیئر کیا جس میں بھارت کے جغرافیائی حدود میں واضح غلطیاں تھیں۔

نقشے میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں، نیپال اور بھوٹان کو نظر انداز کیا گیا تھا، اور مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ، اسرائیل نے بھارت کے شمالی علاقوں کو نیپال میں شامل کر دیا تھا جو کہ ایک سنگین جغرافیائی غلطی تھی۔

نقشے کے منظر عام پر آنے کے بعد، بھارتی سوشل میڈیا پر صارفین نے اسرائیل کے اس اقدام پر تنقید کی۔ کچھ نے اسرائیل پر غصہ نکالا، جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ اس دن کے لیے اسرائیل کی حمایت کر رہے تھے۔

Related Posts