مغربی کنارہ، اسرائیل نے 3 نئی یہودی بستیاں بسانے کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ابیب: اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں بسانے کی منظوری دے دی۔بنجمن نیتن یاہو حکومت صیہونی بستیاں بسانے کے ایجنڈے پر طویل عرصے سے عمل پیرا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیاں 5 ہزار 300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔ ڈیڑھ سال میں اسرائیل فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت سال 2020 تا 2022 فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار کے قریب رہائشی یونٹس بناچکی ہے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے میں 23 یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے جبکہ غزہ پر صیہونی فوج کے حملے تاحال جاری ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ برس 7 اکتوبر سےشروع ہونے والی جنگ کے دوران 39 ہزار 500سے زائد فلسطینیوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زخمی کردیا ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس، مسلمان ممالک کی جانب سے مذمتی بیانات امریکا کی پشت پناہی میں فلسطینیوں کے قتلِ عام کو نہیں روک سکے

حق و باطل کا معرکہ

ایک طرف مغربی دنیا اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کے سلسلے کو نسل کشی کہنے پر بھی تیار نہیں بلکہ اسے اسرائیل کے حقِ دفاع سے تعبیر کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب انہی مغربی ممالک کے اندر سے آوازِ حق بلند ہورہی ہے کہ نسل کشی بند کی جائے۔

Related Posts