عالمی دباؤ کے سامنے اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے، غزہ کیلئے امداد کی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بڑھتے ہوئے  بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیل نے مصر کے راستے غزہ کے لیے امداد کی اجازت دے دی۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ مصر کے راستے غزہ کی پٹی میں  آنے والی امداد کا راستہ نہیں روکا جائے گا۔

اسرائیلی حکومت نے یہ اعلان امریکی صدر جوبائیڈن کے دورے اور اتحادی ممالک کی جانب سے غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینیوں تک امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ  کے بعد کیا ہے۔

اسپتال پر اسرائیلی بمباری منظم ریاستی دہشت گردی ہے، او آئی سی

اسرائیلی  وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے مطالبے پرفیصلہ کیا گیا ہے کہ مصر کی طرف سے جنوبی غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل انسانی امداد کی ترسیل نہیں روکی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے یرغمال شہریوں کی رہائی تک اسرائیل اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی کو کسی انسانی امداد کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے مسلسل حملوں اور محاصرے کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ غزہ تک امداد کب پہنچے گی کیونکہ غزہ کے ساتھ لگنے والی مصری سرحدی گزرگاہ جسے رفح کراسنگ کہا جاتا ہے وہ بقول مصری حکومت اسرائیلی  طیاروں کی بمباری کی وجہ سے تباہ ہوچکی ہے۔

Related Posts