میجر عزیز بھٹی نے دفاعِ وطن کیلئے جان دی، قوم سلام پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میجر عزیز بھٹی نے دفاعِ وطن کیلئے جان دی، قوم سلام پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر
میجر عزیز بھٹی نے دفاعِ وطن کیلئے جان دی، قوم سلام پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے ملک کے دفاع کیلئے جان دی جن کی عظیم قربانی پر انہیں پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے نشانِ حیدر کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز حاصل کرنے والے سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے قومی ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزیز بھٹی کی بے مثال قربانی ہر صورت وطنِ عزیز کے دفاع کا درس دیتی ہے۔

راجہ عزیز بھٹی شہید کے 55ویں یومِ شہادت کے موقعے پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ میجر عزیز بھٹی شہید کی عظیم قربانی کا احترام کرتا ہے۔ پاک فوج کے شہداء وطنِ عزیز کیلئے ایسے ہیروز ہیں جن کی شاندار جرات و قیادت سے ہر دور میں سبق حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ وطن کی حرمت پر جان دے کر نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 55واں یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے جبکہ آپ نے سن 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جامِ شہادت نوش کیا۔

سن 1928ء میں جب میجر راجہ عزیز بھٹی ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے تو کوئی یہ بات نہیں جانتا تھا کہ یہ بچہ آگے چل کر سن 1965ء کی جنگ کا قومی ہیرو بنے گا اور اسے نشانِ حیدر کا اعزاز دیا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 1950ء میں پاک فوج ی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: میجر راجہ عزیز بھٹی کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

Related Posts