افغانستان کوبحران سےبچانےکیلئےعالمی معاونت کی ضرورت ہے،آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:آئی ایس پی آرکےمطابق بیلاروس کےسفیرنےجنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو)کادورہ کیااورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےملاقات کی۔

آرمی چیف اوربیلاروس کےسفیرکےدرمیان ہونےوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پربات چیت کی گئی اورانسانی ہمدردی کےاقدامات میں تعاون پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاکہناتھاکہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،انہوں نےکہاافغانستان کوانسانی بحران سےنکالنےکیلئےعالمی معاونت بہت ضروری ہے،آرمی چیف نےمزیدکہا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دورسری جانب سپہ سالار سےملاقات کےدوران معزز مہمان نےافغان صورتحال اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

Related Posts