ریاست کیخلاف بغاوت کیا ہے؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی نظریاتی کونسل
(فوٹو: پی ٹی وی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ریاست کے خلاف بغاوت سمیت دیگر معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے 20 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت سمجھی جائے گی۔ عوام مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کریں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ ریاست فرقہ وارانہ تعصبات پر چلنے والی تحریکوں کے خلاف کارروائی کرے۔ کوئی شخص یا گروہ کسی دوسرے پر جبراً اپنے نظریات مسلط نہیں کرے گا۔

جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کوئی نجی، سرکاری گروہ، ادارہ یا شخص عسکریت پسندی کے فروغ کا باعث نہ بنے۔ انتہا پسندی کوئی فرد پھیلائے یا تنظیم، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تدارک کیلئے ضابطہ اخلاق کے اجراء کو ضروری سمجھا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کسی شخص، ادارے یا فرقے کو توہین پر مبنی جملوں یا الزامات کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts