اسلام آباد، موٹر وے 4 فور کے کنٹریکٹرز بقایاجات نہ ملنے پر سراپائے احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، موٹر وے 4 فور کے کنٹریکٹر زبقایاجات نہ ملنے پر سراپائے احتجاج
اسلام آباد، موٹر وے 4 فور کے کنٹریکٹر زبقایاجات نہ ملنے پر سراپائے احتجاج

اسلام آباد:شہر اقتدار کے سیکٹر ایف سیون فور گلی نمبر 62 میں واقع چائنیز کمپنی بکسن کے سامنے موٹر وے 4 فور کے کنٹریکٹر بقایاجات نہ ملے کی وجہ سے سراپائے احتجاج ہیں۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنٹریکٹرز نے بتایا کہ 2018میں ہم نے بکسن کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے کبیروالہ سے خانیوال سیکشن پر کام شروع کیا اور مقررہ وقت پر کام مکمل کر دیا لیکن 2018سے لیکر اب تک ہمیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔

ہم تقریباً 100زائد کنٹریکٹرز ہیں ہماری 400ملین سے زائد رقم چائینیز کمپنی کے ذمے واجب الادا ہے،ہم نے متعدد بار کمپنی کو ادائیگی کیلئے کہا لیکن ہر بار ٹال مٹول سے کام لیا گیا، ہم نے جن کمپنیوں سے خام مال اٹھایا ہم نے ان کے پیسے دینے ہیں ہم بہت مشکل میں ہیں۔

آج ہم نے جب چائینز سے پے منٹ کے حوالے سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ مالک واپس چین جاچکا ہے جب وہ آئے گا تو پھر بات ہوگی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ہمیں ابھی تک این ایچ اے نے رقوم کی ادائیگی نہیں کی، جب ہمیں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ادائیگی کرے گی تو ہم اپ کو ادائیگی کریں گے۔

جبکہ ہم نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے پوچھا کہ اپ نے چائینز کمپنی کو ادائیگی کی ہے کہ نہیں تو پتہ چلا کہ چائنیز کمپنی کو کام مکمل ہوتے ہی 2018میں رقوم کی مکمل ادائیگی کردی گئی تھی ہم نے آج اس کمپنی کے گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند

اگر ہمیں ادائیگی نہ کی گئی تو پھر لوگ سانحہ مری بھول جائیں گے، ہم کسی صورت اپنے پیسے لیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں ورنہ نتائج کی ذمہ دار حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ ہوگی۔

Related Posts