پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ایک دوسرے کی زبردست پٹائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر وفاقی دار الحکومت کے پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کی خوب گت بنا دی۔

نجی چینل اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے نائنتھ ایونیو پر وفاقی پولیس کے اہلکاروں کے درمیان زبردست لڑائی مار کٹائی ہوئی، جس کا ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

  واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ پیٹرول پمپ کے قریب مدد گار 15 پولیس کے اہلکار آپس میں تلاخ کلامی کے بعد لڑ پڑے تھے، ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

Related Posts