اسلام آباد پولیس کی جرائم کی روک تھام میں عدم دلچسپی‘ شہری جرائم پیشہ افراد کے حوالے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل
ضلع ہری پور میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر آپسی جھگڑے میں 8بھائی قتل

اسلام آباد:اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے 29فروری کو اغواء ہونے والے شہری مجیب الرحمٰن کی تشدد زدہ لاش ویرانے سے ملی بر آمد۔

قریبی آبادی کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ آبپارہ جی سیون سیکٹر برساتی نالے کے قریب تشدد زدہ لاش موجود ہے‘ اطلاع ملنے پر تھانہ آبپارہ پولیس نے مقتول مجیب الرحمٰن کی نعشکو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا۔

سی آئی اے نے مذکورہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بہارہ کہو تھانے میں مقتول کے اغواء کا مقدمہ یکم مارچ کو درج کیاگیا تھا‘لواحقین کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اور ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ہم متعدد مرتبہ تھانے دادرسی کیلیے گئے مگر ہماری ایک بھی نہ سنی گئی‘پولیس کے منہ کو خون لگا ہوا ہے ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم پولیس کا پیٹ بھر سکیں‘ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے ہم نے ہر جگہ درخواستیں دی لیکن ہمیں کہیں بھی انصاف نہ ملا‘ اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Related Posts