اسلام آباد: شہر اقتدار میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلباء کا اپنے مطالبات کے حق میں فارن آفس کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طلباء نے بتایا کہ ہم تقریباً ملک بھر سے 300سو سے زائد طلباء ہیں جن کو اٹلی کی مختلف یونیورسٹیوں نے اسکالرشپ دی ہوئی ہے، ہمارا سمسٹر شروع ہو چکا ہے ہمیں یونیورسٹیوں نے 28فروری تک کلاسز جوائن کرنے کا کہا ہے۔
اگر ہم 28فروری تک اٹلی نہیں جاتے تو پھر ہمارے پیسے ضائع ہو جائیں گے،جن طلباء نے کنسلٹنٹ کے ذریعے پراسس کرایا تھا ان کو تقریباً 5لاکھ روپے خرچہآیا ہے اور جن طلباء نے خود آ ن لائن اپلائی کیا ہے ان کو 2لاکھ روپے خرچہ آیاہے وہ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ہمیں گزشتہ 8ماہ سے اٹلی ایمبیسی والے اپوئمنٹ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے ہم لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں ہم نے فارن آفس میں ڈائریکٹر یورپ سے بھی رابطہ کیا، لیکن تاحال ہمارا معاملہ حل نہیں ہوا۔
ہم نے بار ہااٹلی ایمبسی کو ای میلز بھی کیں لیکن ان کا بھی کوئی جواب نہ آیا،آج ہم سب طلباء اسلام آباد فارن آ فس کے سامنے اس لیے پر امن احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمارا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے،دیگر ممالک کے طلباء نے کلاسز جوائن کر لی ہیں جبکہ ہمیں ابھی ایمبیسی اپوائنٹمنٹ ہی نہیں دے رہی۔
عام آدمی کا وزیر خارجہ سے ملنا مشکل ہے ہم تو صرف پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ افغانستان کے طلباء کو ویزے دیئے جارہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری گورنمنٹ اٹلی سے اس حوالے سے بات چیت کرکے مسئلہ حل کرائے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد، موٹر وے 4 فور کے کنٹریکٹرز بقایاجات نہ ملنے پر سراپائے احتجاج