اسلام آباد:شہر اقتدار میں پاک چین سینٹرمیں واقع نجی کمپنی نے کورین ٹیکنالوجی متعارف کرادی، ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف سات دن میں ڈبل اسٹوری گھر کورین انجینئر کی مدد سے تعمیر کیا گیا۔
سی ای او عامر رضا اور اور ثمینہ عامر نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ماڈل کے طور پر یہ گھر تیار کیا ہے یہ کورین ٹیکنالوجی ہے اور اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف سات دن میں ساڑھے تین مرلہ یا اس سے بڑا گھر تعمیر ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا تمام میٹریل کوریا سے امپورٹ کیا ہے حتیٰ کہ نٹ بولٹ تک کورین ہیں اس کی بنیادوں کھدائی نہیں کرانی پڑتی ڈریلنگ کرکے اس کی بیس تیار ہو جاتی ہے،یہ فیلو نائز اسٹیل اسٹریکچر سے بنا ہوا ہے،اس کی پچاس سال کی گارنٹی ہے۔
6.8 سے لیکر 8.2تک زلزلہ پروف ہے اس میں دیمک نہیں لگتی،دیواروں کے اندر پائپ فٹ کیے گئے ہیں،جن سے بجلی کی وائرنگ سوئی گیس پانی اور دیگر کنکشن بآسانی کیا جا سکتے ہیں یہ گھر ساؤنڈ پروف ہے،لائٹ ویٹ ہے یہ گھر مکمل طور پر سیم پروف ہے اور امریکن معیار کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔
اس کا تمام میٹریل کوریا میں تیار ہوتا ہے، اس سلسلے میں ہماری نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے چیئرمین سے بات ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھروں کا کہا تھا کہ وہ عوام کے لیے 50 لاکھ گھر بنائیں گے تو ہم نے اسی لیے یہ کاوش کرتے ہوئے عام لوگوں کے لیے اعلیٰ گھروں کا خواب پورا کر دیا ہے۔
کیونکہ ایلیٹ کلاس کے لوگ عالی شان گھروں میں رہتے ہیں،متوسط طبقے کے لئے ہم نے یہ گھر متعارف کرایا ہے تاکہ وہ بھی اچھے گھروں میں اپنی زندگی گزار سکیں اگر حکومت پاکستان تعاون کرے اور ہمیں آرڈر دے تو ہم پاکستان کے بڑے شہروں میں پلانٹ لگائیں گے تو ایک سال میں ہم 18 ہزار گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔
اس گھر میں ہر فلور پر دو بیڈرومز،جدید سہولیات سے آراستہ کچن،دو واش روم اور ایک اسٹور ہے، تعمیرات کے شعبے پر بھی اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ کم عرصے میں لاکھوں گھروں کی تعمیر ہوسکتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی عوام اس جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔
نئے گھروں کی قیمت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا کسٹم اور دیگر معاملات کلئیر ہونے کے بعد اصلی قیمت کا تعین کیا جائے گا،جبکہ ہم صرف گھر تیار کر کے دیں گے، زمین کی قیمت اس میں شامل نہیں کیونکہ مستقبل میں ہم تین مرلے 5مرلہ اور 10مرلہ کے گھر پر تیار کریں گے،جس میں میٹریل کی قیمت الگ الگ ہو گی۔
اگر یہ پلانٹ پاکستان میں لگ جاتے ہیں اور کسٹم ڈیوٹی پر حکومت چھوٹ دیتی ہے تو یہ گھر کم قیمت میں بھی تیار ہو سکتے ہیں، یہ گھر لائٹ ویٹ عمدہ شاندار اور پائیدار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ معیاریگھر مقرہ مدت میں تعمیر ہوسکیں اور وزیراعظم عمران خان کا عوام سے کیا گیا وعدہ بھی وفا ہو سکے۔