غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد انتظامیہ نے 2روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نطر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نطر  31 جولائی اور یکم اگست کو تعطیل ہوگی۔ حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا 9 اور 10 محرم کو سرکاری تعطیل کا اعلان

غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفود کی اسلام آباد میں آمد کے پیشِ نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 2روزہ تعطیلات کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد نے دی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملک میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو عاشورہ کے موقع پر 28 اور 29 جولائی کو عام تعطیل ہوگی۔

پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 تا 29 جولائی 2023 (جمعہ اور ہفتہ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام 1445 ہجری) کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل ملک میں یکم محرم یعنی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز  20 جولائی کو ہوگیا، جبکہ یوم عاشورہ 29 جولائی یعنی آج منایا جارہا ہے۔

Related Posts