سجل اور اذان سمیع کے ڈرامہ سیریل عشق لا نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل اور اذان سمیع کے ڈرامہ سیریل عشق لا کی شہرت عروج پر پہنچ گئی
سجل اور اذان سمیع کے ڈرامہ سیریل عشق لا کی شہرت عروج پر پہنچ گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی، اذان سمیع خان اور یمنیٰ زیدی کے ڈرامہ سیریل عشقِ لا نے اپنی منفرد کہانی کی بنیاد پر اپنی ابتدا سے ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عشقِ لا پاکستان کے مشہور ترین ڈرامہ سیریلز میں سے ایک بن گیا ہے جس کی حالیہ قسط سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرامے کی 3 کرداروں پر مرکوز کہانی ایک عام پاکستانی ڈرامے کے مقابلے میں مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکۂ ترنم کیخلاف بیان، علی عظمت تنقید کا نشانہ بن گئے

 شوبز ستاروں نے عثمان مختار کی رسمِ مایوں کو چارچاند لگا دئیے

کینیڈین گلوکار ویکنڈ کا اسکوئڈ گیم کی کورین ایکٹریسز کو خراجِ تحسین

ڈرامہ سیریل عشقِ لا میں شنایا کے کردار میں سجل علی جلوہ گر ہیں جو اپنی زندگی میں مثبت رویہ رکھتی ہیں جس سے خواتین کو بااختیار ہونے کا حوصلہ ملتا ہے جبکہ یمنیٰ زیدی نے کالج کی ایک طالبہ کا کردار ادا کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا تعلق نچلے متوسط گھرانے سے دکھایا گیا ہے جو ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگتی ہے، یہ جاننے کے باوجود کہ ان کا خاندان ڈاکٹر بنانے کیلئے مزید تعلیم دلانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یمنیٰ زیدی کو یقین ہے کہ وہ ایک دن ضرور ڈاکٹر بن جائیں گی چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوجائیں۔ اذان سمیع خان نے ایک کامیاب بینکر کا کردار نبھایا ہے جو چینی دارالحکومت بیجنگ میں نئی بینک برانچ کا افتتاح کرتا ہے۔

مشہور پروڈیوسر مومنہ درید اور ڈرامہ نگار قیصرہ حیات کے اشتراک سے ٹی وی سیریل عشقِ لا کو چارچاند لگ گئے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں تین مرکزی فنکاروں کے علاوہ عدنان صمد خان، احمد طٰحہ غنی، سہیل سمیر اور سیمی راحیل شامل ہیں۔

 

Related Posts