بانی پی ٹی آئی ڈیل کے خواہشمند ہیں یا نہیں؟ علیمہ خان نے سب بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹول فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل کے خواہشمند نہیں بلکہ صرف آئین، جمہوریت اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ دو سال قبل عمران خان سے کہا گیا تھا کہ وہ تین سال تک خاموش رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت کو قبول کریں، مگر عمران خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ظلم پر “تین منٹ” بھی خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ علیمہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم، 9 مئی واقعات پر معافی اور ملٹری کورٹس کی حمایت کے بدلے میں معاملات طے کرنے کی پیشکش کی گئی، جسے عمران خان نے ٹھکرا دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عدلیہ کو دباؤ میں لا کر پی ٹی آئی کے مقدمات روکے جا رہے ہیں، ججز کو کیسز لگانے سے منع کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ عدالتوں کے احکامات بھی نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر ججز آزادانہ فیصلے کریں اور آئین کی بالادستی بحال ہو تو عمران خان بھی باہر آ جائیں گے۔ انہوں نے پرامن احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک آئین کے تحفظ اور عدالتی آزادی کے لیے ہے۔

Related Posts