کیا صرف اللہ کو گواہ بنا کر نکاح کرنا جائز ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوال: ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ہم نے اذان کے وقت اللہ کو گواہ بناتے ہوئے ایک دوسرے کو تین مرتبہ قبول کرلیا ہے، کیا ہمارا نکاح ہوگیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نکاح منعقد ہونے کے لئے مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں ( دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں) کا موجود ہونا شرط ہے۔
ذکر کردہ صورت میں چونکہ آپ دونوں نے بغیر گواہوں کے ایجاب و قبول کیا ہے، لہذا یہ نکاح منعقد ہی نہیں ہوا، اس لیے آپ دونوں بدستور ایک دوسرے کے لیے حرام ہیں۔
آپ کو چاہیے کہ اس پر توبہ و استغفار کریں، اور اگر آپ دونوں نکاح کرنا چاہتے ہیں، تو باقاعدہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کریں۔ واللہ اعلم

Related Posts