کیا واقعی کراچی میں کورونا پھیل رہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انادولو

کچھ دنوں سے میڈیا اور عوامی حلقوں میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، اب اس حوالے سے وضاحت آگئی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر غلط ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں لہٰذا کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔

طالبان رہنما کی اپنی حکومت پر شدید تنقید، لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

اُن کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کی تصدیق ہورہی ہے، 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور سانس کے دیگر وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں اب کرونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے اور اب یہ موسمی فلو کی طرح ہے جس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جب کہ اس حوالے سے اسپتالوں کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

Related Posts