کیا کرس ہیمس ورتھ ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھور کے کردار سے مشہور معروف اداکار کرس ہیمس ورتھ مبینہ طور پر الزائمر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکسٹریکشن کے اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو بہت زیادہ سست محسوس کررہے ہیں لیکن اس خوف کی وجہ سے ریٹائر نہیں ہورہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی اُن کیلئے اور خطرناک ہوگی۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنی بیماری کی وجہ سے کئی پراجیکٹس میں کام کرنے سے منع کردیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ریٹائر ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نبیل گبول کو غیر مناسب گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئیے، عثمان خالد بٹ

قبل ازیں بیماری کی تشخیص کے بعد کرس ہیمس ورتھ نے کہا تھا کہ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی موت کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، لیکن جب ہمیں پتہ چلتا ہے کچھ چیزیں ہمیں موت کے قریب کررہی ہیں تو وہ وقت ہمارے لئے بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ اداکار نے نومبر 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں جینیاتی رجحان کی وجہ سے الزائمر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

39 سالہ آسٹریلوی اداکار کو اس تشخیص کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب وہ ایک نئی دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے دوران معمول کے ٹیسٹ کروا رہے تھے۔

Related Posts