اسلام قبول کرنیوالی آئرش گلوکارہ 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

دنیا بھر کے چارٹس میں سرفہرست رہنے والی آئرش گلوکارہ سینیڈ او کونر کا 56 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

آئرش میڈیا کے مطابق 1990 کے چارٹ ٹاپنگ ہٹ “نتھنگ کمپیئرز 2 یو” اور واضح خیالات کے لیے مشہور آئرش گلوکارہ 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ڈبلن میں پیدا ہونے والی، او کونر نے اپنے کیریئر میں 10 البمز بنائے اور 1990 میں ریلیز ہونے والی پرنس کے ‘نتھنگ کمپیئرز 2 یو’ کے لیے مشہور تھیں۔

Rememberings by Sinéad O'Connor review — 'born bonkers': the singer in her  own words

آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا اور ان کی صلاحیتیں بے مثال اور موازنہ سے باہر تھیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “ان کے خاندان، ان کے دوستوں اور ان تمام لوگوں سے تعزیت جو ان کی موسیقی سے محبت کرتے تھے۔

گلوکارہ سینیڈ او کونر نے 2018 میں اسلام قبول کیا تھا اوراپنا نام بدل کر شہدا رکھ لیا تھا، ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔