شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے والے 2 پاکستانی یوٹیوبرز کون؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 پاکستانی یوٹیوبرز
(فوٹو: ہماری ویب)

رواں سال سعودی حکومت نے بطور شاہی مہمان 2 پاکستانی یوٹیوبرز کو حج ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔ معروف یوٹیوبر عرفان جونیجو اور ٹی وی میزبان یاسر شامی بطور شاہی مہمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔

دونوں یوٹیوبرز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے فالوورز کو بتایا کہ سعودی حکومت نے بطور شاہی مہمان حج کیلئے مدعو کیا ہے۔ یاسر شامی نے کہا کہ دو بار عمرے کیلئے ویزہ لگا لیکن ہر بار شرمندگی قدم روکتی رہی، ویزے ایکسپائر ہوگئے۔ میں اتنا گناہگار ہوں، یہ سوچ کر نہیں جاسکا۔ سرکارِ دو عالم ﷺ کے سامنے کس منہ سے پیش ہوں گا؟ شرمندگی پاؤں کی زنجیر بن گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Shami (@yasirshami143)

ٹی وی میزبان یاسر شامی نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کی دعوت دی ہے، پوری دنیا سے 1100 انفلوئنسرز رواں برس حج کیلئے شاہی مہمان بنے ہیں۔ پاکستان سے بلائے گئے 2 افراد میں یہ بندۂ ناچیز بھی شامل ہوگیا۔ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری حاضری قبول فرمائے۔ میری اتنی اوقات نہیں، یہ سب میری والدہ کی خدمت کا صدقہ ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عرفان جونیجو نے کہا کہ آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ مجھے سعودی حکومت اور سعودی وزارتِ میڈیا نے اس سال بطور شاہی مہمان حج کیلئے دعوت دی ہے۔ میں 2 ذی الحجہ کو جدہ پہنچا۔ کلاک ٹاور کے اوپر میوزیم اور پھر حج میڈیا حب گیا۔ کبھی سوچا نہیں جاسکتا تھا کہ سعودی عرب کی وزارتیں کس طرح یکجا ہوسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfan Junejo (@irfanjunejo)

عرفان جونیجو نے کہا کہ الحمد اللہ میں سعودی حکومت کا اس موقعے کیلئے بے حد شکر گزار ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔ خیال رہے کہ خادمِ حرمین الشریفین اپنی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کرتے ہیں جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد دشاہی مہمان کے طورپر مدعو ہوتے ہیں اور فریضہ حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

Related Posts