ایران نے اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے، تل ابیب کا ردعمل کیا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں 10 اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے ایرانی فوج کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایرانی میڈیا کی جانب سے تین اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ سمیت دو اسرائیلی پائلٹوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے اسرائیلی افواج نے مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب، اسرائیل نے ہفتے کی رات ایران کی شاہران آئل ڈپو پر حملہ کیا اور قدرتی گیس کی دو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ ایرانی فوج نے ان حملوں کا جواب دیتے ہوئے ایک ایف-35 طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران نے آج صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا، جس میں تل ابیب اور شمالی شہر حیفہ پر بیلسٹک، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز سے اہم تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ان حملوں میں کم از کم 8 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

Related Posts