خاتون کے موبائل سے ایپل کمپنی کے ملازم نے نا مناسب تصاویر شیئر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون کے موبائل سے ایپل کمپنی کے ملازم نے نا مناسب تصاویر شیئر کردیں
خاتون کے موبائل سے ایپل کمپنی کے ملازم نے نا مناسب تصاویر شیئر کردیں

نیویارک:امریکی یونیورسٹی کی طالبہ کی نامناسب تصاویر پوسٹ ہونے پر ایپل کمپنی کو لاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑگیا۔

امریکی میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوریگن یونیورسٹی میں زیرتعلیم خاتون نے اپنا آئی فون 2016 میں کیلیفورنیا میں ایپل کے کنٹریکٹر پیگاٹرون کے ایک مرکز میں مرمت کے لیے دیا تھا۔

اس مرکز کے 2 ٹیکنیشن نے آئی فون میں موجود خاتون کی نامناسب تصاویر اور ویڈیو اس کے فیس بک اکاؤنٹ سے اس طرح پوسٹ کردی تھیں جیسے اس نے ہی پوسٹ کی ہوں۔

جس کے بعد خاتون کے وکیل کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی اور جذباتی صدمے پر ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا انتباہ دیا تھا۔اگرچہ یہ واقعہ پیگاٹرون کے مرکز میں پیش آیا مگر ایپل نے تصفیہ کرتے ہوئے خاتون کو لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کی اور پھر اپنے کنٹریکٹر سے وہ رقم حاصل کی۔

اس کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب پیگاٹرون اور انشورس کمپنیوں کے دوران تنازع ہوا جن کی جانب سے ادائیگی کرنے سے انکار کیا گیا۔ایپل نے اس معاملے کی گہرائی میں جاکر تحقیقات کی جس کے بعد خاتون سے معاملہ طے کیا گیا اور دونوں ٹیکنیشنز کو فارغ کردیا گیا۔

اس معاملے کے قانونی دستاویزات میں ایپل کا حوالہ صرف ایک صارف کے طور پر کیا گیا اور اس کی شناخت ایک غیرمتعلقہ مقدمے سے ہوئی۔

ایپل کے ترجمان نے خاتون کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے اس طرح کے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور فونز کی مرمت کے دوران ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 2016 کے بعد سے کنٹریکٹر قوانین کو مسلسل مضبوط بنایا جارہا ہے۔مگر یہ واضح نہیں کہ ایپل کی جانب سے اس طرح کی لیک کی روک تھام کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے بالخصوص ایسے ٹیکنیشنز کی جانب سے جو کمپنی کے براہ راست کنٹرول میں نہیں۔

Related Posts