پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روزمثبت دیکھا گیا، 100 انڈیکس 1278 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
سرمایہ کاروں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 2,800 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 120,067.12 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
کاروباری سیشن کے آخری لمحات میں خریداری کا رجحان واپس آیا، اور کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,278.15 پوائنٹس یا 1.09% اضافے کے ساتھ 118,575.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔
رواں ہفتے دو دن میں 100 انڈیکس 11 ہزار 401 پوائنٹس بڑھا ہے۔ بازار میں آج 68 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 189 ارب بڑھ کر 14205 ارب روپے ہوگئی ہے۔