استنبول: ترک نژاد پاکستانی کاروباری شخصیت احمد خان کو ترکی میں سرمایہ کاری بورڈ کا اعزازی مشیر مقرر کیا گیا ہے جنہیں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے مبارکباد پیش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ترک میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی خبر میں بتایا گیا کہ ترک نژاد پاکستانی بزنس مین احمد خان کو حکومتِ پاکستان نے ترکی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اعزازی مشیر مقرر کیا۔
ترک نژاد پاکستانی بزنس مین احمد خان کو حکومت پاکستان نے ترکی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اعزازی مشیر مقرر کردیا
احمد خان ترکی کےشہر برسا میں چیمبرآف کامرس کےایگزیکٹوممبر اور عرصہ درازسے وہیں مقیم ہیں
احمد خان کو اعزازی مشیر کا نوٹیفکیشن ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس قاضی نے دیا pic.twitter.com/ECOsn560sZ— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) January 17, 2022