سرمایہ کاری کا موسم بہار، اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلندی چھو لی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ آئندہ بجٹ پر مذاکرات کی کامیابی سے متعلق رپورٹس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مثبت رجحان دیکھا گیا۔

آج کاروباری دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 347 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 21 ہزار 798 پر بند ہوا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز سمیت اہم شعبوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل اور این بی ایل مثبت زون میں دیکھے جارہے ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ بتدریج مستحکم ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو بھی پی ایس ایکس نے ایک نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام کیا تھا جس کی وجہ مثبت معاشی اشاریے اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کے لیے 800 ملین ڈالر کی منظوری بنی۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1,573.07 پوائنٹس (1.32 فیصد) کے اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار 451 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts