حمیرا اصغر کیس، تفتیش کاروں کو نئے ثبوت مل گئے، کیس نیا موڑ مڑنے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ حمیرا اصغر
فوٹو عرب نیوز

 اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر  کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئے۔

پولیس کو حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر  مٹی کے برتن میں رکھا سفید پاؤڈر ملا جس کے بعد پولیس نے اس پاؤڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاؤڈر  رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیمیکل تجزیےکے بعد ہی معلوم ہوسکے گاکہ سفید پاؤڈر کیا ہے اور پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ ممکنہ طور پر سفید پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو۔

پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کےکپڑے بھی فلیٹ سے لےکر کیمیکل تجزیے کے لیے بھیجے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی اور وہ گزشتہ 7 سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔

Related Posts