نیویارک: پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بزنس صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف کروادیاگیا۔
پیغام رسانی کی سب سے معروف ایپلی کیشن کے ذریعے بزنس صارفین اب اشتہارات بھی بناسکتے ہیں جن پر کلک کرکے کوئی بھی صارف مذکورہ بزنس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی بدولت کاروباری حضرات فیس بک پر دیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے نئے صارفین تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے فیس بک صارفین کو کاروباری حضرات کے واٹس ایپ پر بزنس آپریٹ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔
اب واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ صارفین واٹس ایپ ٹولز سیٹنگ میں جا کر ایڈورٹائز آن فیس بک آپشن کو منتخب کرکے اشتہار بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: خلائی ماہرین کا چاند پر آکسیجن سے متعلق اہم انکشاف