اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر افغانستان میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کو قابو پانا ہے تو بین الاقوامی برادری کو تعاون کرنا ہوگا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کی رات ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔
ایرانی ہم منصب نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اگلے ہفتے تہران میں ہونے والے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
رسول کریم ﷺ اسلامی انقلاب تلوار سے نہیں فکری سوچ سے لائے تھے، وزیراعظم عمران خان
کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون اسے ہاتھ میں لے لے گا، شیخ رشید