عالمی مبلغ مولانا سہیل باوا کی مزار قائد پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ختم نبوت اکیڈمی لندن کے سربراہ اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ محاذ کے عالمی مبلغ مولانا سہیل باوا نے مزار قائد کراچی میں حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ختم نبوت کے عالمی مبلغ مولانا سہیل باوا جو آج کل لندن سے کراچی آئے ہوئے ہیں، اپنے وفد کے ہمراہ مزار قائد پہنچے جہاں مزار قائد کے فاتحہ خوان مولانا قاری شمس الدین نے ان کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈونیشیا: خنزیر کا گوشت کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے والی خاتون ٹک ٹاکر کو دو سال قید کی سزا

مولانا قاری شمس الدین اور مزار قائد کے دیگر اسٹاف نے اس موقع پر معزز مہمانوں کو بابائے قوم کے مزار اور اس کے انتظام کے مختلف گوشوں کا تعارف کرایا۔

وفد نے اس موقع پر بابائے قوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کیلئے دعا کی۔

Related Posts