عالمی جریدے نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Disappointing 2020: will the expectations of the people be met in 2021?

اسلام آباد: اردن سے تعلق رکھنے والے عالمی جریدےدی مسلم 500 نے وزیرِ اعظم عمران خان کو سال  کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے عالمی جریدے نے تحریر کیا ہے کہ اگر مسلم 500 کو 1992ء میں شائع کیا جاتا تو عمران خان کو سال کی بہترین مسلم شخصیت قرار دیا جاتا کیونکہ انہوں نے 1992ء میں کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی، جس سے پاکستان ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔

دی مسلم 500 نامی عالمی جریدے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ہسپتال قائم کرنے کیلئے فنڈز جمع کرنے کی کامیاب مہم چلائی جس کے نتیجے میں نہ صرف کینسر کے مریضوں کیلئے ہسپتال بلکہ تحقیق کیلئے سینٹر بھی قائم ہوا جبکہ  1985ء میں وزیرِ اعظم عمران خان کی والدہ وفات پا چکی تھیں۔

عالمی جریدے کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کے شوکت خانم کینسر ہسپتال نے لاہور میں 1994ء میں غریب عوام کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے۔ جریدے کے ایڈیٹر کے مطابق شوکت خانم کے 75 فیصد مریضوں کو کینسر جیسے موذی مرض کا مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔

جریدے کے مطابق سن 2018ء میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم بنے اور انہوں نے اپنی 22 سالہ جدوجہد سیاست کے نام کی جس کے نتیجے میں انہیں مسلم 500 کے موجودہ ایڈیشن میں سالِ رواں کی 16ویں بہترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  قوم کو عمران خان جیسا محب وطن اور دلیر لیڈر ملا۔حلیم عادل شیخ

Related Posts