آج پاکستان سمیت دنیابھر میں نسلی امتیاز کے خاتمے کاعالمی دن منایا جارہاہے

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

racial discrimination

کراچی :انسانی حقوق کی پاسداری سے متعلق شعوروآگاہی پھیلانے کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج نسلی امتیاز کے خاتمے کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔

نسلی امتیاز کے خاتمے دن 21 مارچ 1960 کو جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے مرنے والے 69 افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے تحت اس عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد انسانی حقوق کی پاسداری اور ہمارے اجتماعی احساس ذمہ داری کو فروغ دینا ہے،پہلی بار نسلی امتیاز کے خاتمے کا عالمی دن 1966 میں منایا گیا۔

اگرچہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدے کے تحت تمام افراد برابر ہیں تاہم آج تک نسلی امتیاز کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا اور آج بھی لاکھوں افراد دنیا بھر میں نسلی امتیاز کا شکار ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور لوگوں میں نسلی امتیاز کیخلاف شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا، ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ

پاکستان میں بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں نسلی امتیاز کے خاتمے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں 1960ء میں مرنے والوں کی یاد تازہ کرنے کے علاوہ لوگوں کو آگہی فراہم کی جاتی ہے۔

Related Posts