کراچی میں سخت گرمی، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Weather department forecasts intense heat wave across Pakistan
FILE PHOTO

کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب ہے جبکہ ہفتہ وارعام تعطیل ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معلوم سے کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ مغرب سے 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک اور معتدل ہے،  بلوچستان کےشمالی علاقوں میں بھی موسم خشک اور معتدل ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی اور سطی علاقوں میں موسم گرم ہے، آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts