اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ترین ڈرامے انتہا کی قسط 67 کا پرومو 27 جولائی 2025 کو جاری کر دیا گیاجس نے کہانی کو ایک نئے، جذباتی اور سنسنی خیز موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
ڈرامہ اپنی گہرائی، ڈرامائی موڑ اور تہ در تہ چھپے رازوں کی وجہ سے پہلے ہی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پرومو میں انکشاف ہوا کہ سجل اور نو شیرا نے فہد کو پیسے دیے تھے جس سے اس معاملے میں کسی مالی سودے بازی یا سازش کا خدشہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔
یہ بات کئی نئے سوالات کو جنم دیتی ہے کہ آخر ان پیسوں کا مقصد کیا تھا اور کیا اس کا تعلق آدھی رات کی اس بے دخلی سے ہے؟
ڈرامہ انتہا ان جذباتی و خاندانی رشتوں کی ٹوٹ پھوٹ کو اجاگر کرتا ہے جو پوشیدہ سچ سامنے آنے پر نہ صرف گھر برباد کر دیتے ہیں بلکہ انہیں راکھ کا ڈھیر بنا دیتے ہیں۔
نادیہ احمد کی تحریر اور راؤ ایاز شہزاد کی ہدایتکاری میں تیار کردہ یہ کہانی ہر قسط میں ناظرین کو مزید الجھنوں، انکشافات اور شدتِ جذبات سے دوچار کرتی ہے۔
ڈرامہ روزانہ رات 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے جس کے نمایاں کرداروں میں سبحان اعوان، جینس ٹیسّا، جاوید شیخ، فرقان قریشی، عمارہ چوہدری، عتیقہ اوڈھو، صبرین اور سحر افضال شامل ہیں۔