اب اداروں کو پتہ چل گیا کہ ان کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی، گھبرا گئے ہو نا، مریم نواز
چند دن کی وزارتِ عظمیٰ کی خاطر نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب اداروں کو پتہ چل گیا کہ ان کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان بک گئے، اورکل وہ انہی بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو مات دے دی ہے، اب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ کا کلچر تبدیل ہو گیا، ہاتھ باندھ کر سب باتیں نہیں سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، وہاں حکومتی ارکان جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں، اب اداروں کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی، آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 91 کی شق 7 کے تحت بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شق میں درج ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے اور اب وہ اعتماد کا ووٹ لیں، وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے نتائج پر کہا کہ لوگ بکے ہیں، اور کل وزیراعظم انہی بکے ہوئے لوگوں سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

مزید پڑھیں: گیلانی کی فتح کے بعد پی ڈی ایم کے اختلافات میں مزید اضافہ

Related Posts