ایمبولینس زندگی بچانے کے بجائے درندگی کا اڈہ بن گئی؛ پولیس نے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست بہار کے شہر بودھ گیا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیہوش لڑکی کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس میں ہی ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ بی ایم پی 3 پریڈ گراؤنڈ میں پیش آیا جہاں ہوم گارڈ کی بھرتی کے لیے فٹنس ٹیسٹ جاری تھے۔ دورانِ دوڑ ایک نوجوان لڑکی اچانک بیہوش ہو گئی جس پر وہاں موجود عملے نے فوری ایمبولینس منگوائی تاکہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا جا سکے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق اسپتال لے جاتے وقت ایمبولینس میں موجود ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار نے اُس کی بیہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے درندگی کا نشانہ بنایا۔

اسپتال پہنچنے کے بعد جب لڑکی کو ہوش آیا تو اُس نے تمام صورتحال ڈاکٹروں کو بتائی۔ ڈاکٹروں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوراً پولیس کو مطلع کیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کمار کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی ایس ڈی پی او سوربھ جیسوال کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایمبولینس کے روٹ اور پریڈ گراؤنڈ کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی حرکات کا سراغ لگایا گیا اور ثبوتوں کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں خواتین کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات سامنے آتے ہی شدید عوامی ردعمل دیکھنے کو ملا ہے، جہاں متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Related Posts