وزیر اعظم سے اتحادی رہنماؤں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے اتحادی رہنماؤں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیر اعظم سے اتحادی رہنماؤں کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آگئی ہے، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور قانون سازی سے متعلق معاملات اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی رہنماؤں کا وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور اہم قانون سازی سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ مطالبہ کیا گیا کہ یکطرفہ طور پر فیصلوں سے اجتناب برتا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عوام  کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔فواد چوہدری

پی ٹی آئی، کالعدم ٹی ایل پی اتحاد کا معاملہ میرے ایجنڈے کا حصہ نہیں، مفتی منیب

اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال، طریقہ کار، اغراض و مقاصد اور وظائف پر تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کرے۔ پوچھا گیا کہ ای وی ایم مشین ملک کے سیاسی نظام پر کس حد تک مؤثر ہوسکتی ہے؟

پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے سوال کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کس حد تک محفوظ ثابت ہوسکتی ہیں اور دیہی علاقوں کے عوام انہیں کیسے استعمال کریں گے جو پڑھے لکھے نہیں۔ مشینوں کی خریداری پر اخراجات اور سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کیں کہ ای وی ایم مشینوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے جو آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ 

Related Posts