سانگھڑ کی زخمی اونٹنی کو کراچی میں محفوظ ٹھکانہ مل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی کرنٹ

سانگھڑ میں بے رحم اور سفاک وڈیرے کے ہاتھوں ٹانگ سے محروم ہونے والی مظلوم اونٹنی کو کراچی میں محفوظ ٹھکانہ مل گیا۔

زخمی اونٹنی ’کیمی‘ کو کراچی کے شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا۔ موقر اردو نیوز کے مطابق اتوار کی صبح جانوروں کے حقوق کے ادارے سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کراچی شیلٹر کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زخمی اونٹنی کو منتقل کراتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی اونٹنی کی ٹانگ پر مرھم پٹی کی جارہی ہے جبکہ تکلیف سے کراہنے والی اونٹنی ’کیمی‘ کو چارہ کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بینجی پراجیکٹ شیلٹر کی جانب سے ویڈیوز کے ساتھ خوبصورت انداز میں اونٹنی کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’ویلکم ہوم، کیمی۔‘

قبل ازیں ہفتے کو ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ نے کہا تھا کہ اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Related Posts