غیر انسانی مذاق مہنگا پڑ گیا، نٹالی رینالڈز کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ معطل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

معروف ٹک ٹاکر نٹالی رینالڈز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور عوامی دباؤ کے بعد ٹک ٹاک سے بین کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب انہوں نے ایک ذہنی معذور اور تیرنا نہ جاننے والی بے گھر خاتون کو 20 ڈالر دینے کا جھانسہ دے کر جھیل میں چھلانگ لگوانے پر مجبور کیا اور خود مدد کرنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید ردعمل دیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ نٹالی نے اسے ایک “اسٹنٹ” قرار دیا لیکن ویڈیو میں خاتون کی چیخ و پکار اور انفلوئنسر کا بھاگنا سب کچھ واضح کر گیا۔

ٹک ٹاک سے بین ہونے کے بعد نٹالی کو لاس اینجلس ہیڈکوارٹر کے باہر روتے ہوئے اور پابندی ختم کروانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

نٹالی نے الزام لگایا کہ یہ سب دوسرے کریئیٹرز کے حسد کا نتیجہ ہے مگر صارفین کے مطابق یہ پابندی غیرذمہ دارانہ اور غیرانسانی رویے کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے، نٹالی رینالڈز نے 2022 میں لپ سنک ویڈیوز سے شہرت حاصل کی اور بعد میں اپنے پارٹنر کے ساتھ پرینک ویڈیوز بنا کر لاکھوں فالوورز حاصل کیے۔

Related Posts